جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کورونا نے دنیا بھر کے کھیلوں کے گراؤنڈ سنسان کردیئے

کورونا

کراچی: کورونا نے دنیا بھر کے کھیلوں کے گراؤنڈ سنسان کردیئے ہیں، امریکا میں باسکٹ بال اور بیس بال کی لیگ ملتوی بھی کردی گئی ہے۔

کورونا وائرس نے دنیا بھر کے کھیلوں کے گراؤنڈ سنسان کردیئے ہیں پاکستان میں پی ایس ایل میچز میں عوام کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا اور بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی تماشائیوں کے اسٹیڈیم میں داخلے کو روک دیا ہے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز میں بھی تماشائی اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہوسکتے تاہم ورلڈ گالف فیڈریشن نے تمام ایونٹس کو تاحکم ثانی روکنے کا حکم دیا ہے۔

اسپینش اور انگلش پریمیئر فٹبال لیگ کے میچز بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں