جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کورونا نے دنیا کی امیر ترین فٹبال ٹیم کو مالی مشکلات میں ڈال دیا

کورونا

کورونا وائرس نے دنیا کی امیر ترین فٹبال ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کو مالی مشکلات میں ڈال دیا ہے، اب تک کلب کو دو کروڑا سی لاکھ پاؤنڈز کا نقصان ہوگیا ہے۔

انگلش پریمیئر لیگ کے قدیم کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے تیسری سہ ماہی کے مالی حساب ظاہر کیا ہے جس کے مطابق کلب کو بڑے پیمانے پر نقصان سامنا ہے اور آئندہ سہ ماہی میں مزید بڑے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

کلب کے مالیاتی معاملات کے سربراہ نے کہا کہ اگر انگلش پریمیئر لیگ کا سیزن مکمل ہو گیا تو بھی ٹی وی ریونیو کی مد میں دو کروڑ پاؤنڈ کا نقصان ہو گا جبکہ مارچ کے تین ہفتوں میں کلب کے نو میچزملتوی ہونے سے کلب کو اضافی 80 لاکھ پاؤنڈ کا نقصان ہوا۔

خیال رہے کہ اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے مانچسٹر یونائیٹڈ کے کُل گیارہ میچزملتوی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں