جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملک میں کورونا ایک مریض جاں بحق، 435 نئے کیسز رپورٹ

کورونا

اسلام آباد: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے ایک مریض انتقال کرگیا ہے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے مزید 435 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 644 ٹیسٹ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں مزید 204 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

این آئی ایچ نے بتایا کہ کورونا کے 87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح 3.19 فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں