جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے بھی نیچے، مزید 31 افراد جاں بحق

31 افراد

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا سے مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48 ہزار 732 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید ایک ہزار 757 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : عرب امارات جانے کیلئے پی سی آر ٹیسٹ ایئرپورٹ سے ہی کروانے کی ہدایت

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہزار 597 ہوگئی، جبکہ اب تک 12 لاکھ 40 ہزار 425 کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 اشارعیہ 60 فیصد رہی، جبکہ 4 ہزار 33 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں