جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کورونا پر قابو پانے کیلئے روس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا

کورونا وبا

ماسکو: کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے روس جدید ٹیکنالوجی استعمال کررہا ہے، اس حوالے سے روس میں متاثرہ اور ہلاک افراد کی تعداد اتنی نہیں جتنی دنیا بھرمیں ہے۔

روس میں خود مختارانٹرنیٹ سروس بھی موجود ہے، وبا کے سامنے آنے کے بعد روس میں نئی ٹیکنالوجیوں کی آزمائش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

روس میں سب سے بڑے فیس ریکانگنازیشن سسٹم کی آزمائش شروع کردی گئی ہے، روسی حکام کے مطابق دو سو ایسے افراد پر جرمانہ عائد کیا جنھوں نے قرنطینہ کی خلاف ورزی کی تھی اورخود کو محدود نہیں رکھا۔

ایک لاکھ سترہزار کیمروں کے ذریعے عوام کی نگرانی کی جارہی ہے، ماسکو پولیس ترجمان کے مطابق مزید نو ہزار کیمرے لگا کرنگرانی کو بڑھایا جائے گا۔

ماسکو کے میئر کے مطابق کئی ایسے افراد کو پکڑا گیا جو بیرون ملک سے سفر کرکے یہاں آئے تھے اور پہلے سے وائرس میں مبتلا تھے۔

متعلقہ خبریں