جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا سے رواں سال کی سب سے زیادہ اموات اور کیسز ریکارڈ

پاکستان

کورونا کی عالمی وبا پاکستان میں موت بانٹنے لگی، ایک دن میں 149 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ 6 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آگئے، ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 80 ہزار سے بڑھ گئی۔

کورونا کی تیسری لہر پاکستان میں قہر ڈھانے لگی، گزشتہ چوبیس گھنٹے انتہائی ہلاکت خیز ثابت ہوئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ 149 اموات رپورٹ ہوئیں اور 6 ہزار 127 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جو رواں برس رپورٹ ہونے والی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے، ملک میں کورونا وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار247 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 112 افراد کا اںتقال

کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد رہی، وبا کے فعال کیسز کی تعداد 80 ہزار 559 تک جا پہنچی ہے اور مختلف شہروں میں زیر علاج 4 ہزار 446 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 527 مریض کورونا سے شفا یاب بھی ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 483 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں