جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملک میں کورونا دوبارہ سر اٹھانے لگا، مزید 2 مریض جاں بحق

کورونا

اسلام آباد: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 2 مریض انتقال کرگئے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 14 ہزار 437 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد کورونا کے مزید 406 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا ایک مریض جاں بحق، 435 نئے کیسز رپورٹ

این ایچ آئی نے بتایا کہ کورونا کے 34 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح 2.81 فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں