جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

کورونا سے بچاؤ کیلئے بھارتی شخص نے سونے کا ماسک پہن لیا

ماسک

پونا: ایک بھارتی شخص نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سونے کا ماسک بنالیا، جس کی قیمت تین لاکھ بھارتی اور شاید چار لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

بھارتی شہر پونا کے علاقے پمپری چنچ واڑ کے رہائشی شنکر کرادے اب جہاں بھی جاتے ہیں سونے کا بنا ہوا ماسک پہن کر جاتے ہیں۔ اس پر سانس لینے کے لیے باریک سوراخ بھی بنائے گئے ہیں اور ڈور کی مدد سے چہرے پر لگایا گیا ہے۔

شنکرکرادے کئی دولت مندوں کی طرح سونا پہننے کے شوقین ہیں۔ ان کے گلے میں سونے کا ہار اور بازوؤں میں بھی سونے کے کڑے پہنے ہوتے ہیں۔ جبکہ ان کی تقریباً ہر انگلی میں قیمتی اور بھاری انگوٹھیاں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

تاہم ماسک کے کی افادیت کے بارے میں خود شنکر بھی کوئی دعویٰ نہیں کرتے کیونکہ اس میں اگرچہ باریک سوراخ بنائے گئے ہیں لیکن کورونا وائرس ان میں سے باآسانی گزرسکتا ہے۔

سونے کا یہ ماسک بہت پتلا ہے اور شنکر کے مطابق انہیں سانس لینے میں کوئی مشکل نہیں ہوتی۔

متعلقہ خبریں