جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کورونا سے بچاؤ کیلئے روس نے پہلی ویکسین تیار کرلی

صدر ولادی

ماسکو: روس کی کورونا کے خلاف بڑی کامیابی سامنے آگئی، روس نے عالمی وباء کورونا وائرس سے تحفظ کی پہلی ویکسین تیار کرلی ہے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہان کی بیٹی اُن افراد میں شامل ہے، جنہیں سب سے پہلےاس ویکسین کا انجیکشن لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ روس کی تیار کی ہوئی ویکسین کو روسی وزارت صحت نے رجسٹرڈ کرا لیا، روسی ویکسین کے نتائج انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔

روسی صدر ولادی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ روسی ویکسین سے کورونا کے خلاف قوت مدافعت بڑھے گی۔

متعلقہ خبریں