جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

کورونا سے جسم کا کونسا حصہ سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے؟

کورونا

واشنگٹن: امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس مریضوں کے گردوں کو نقصان پہنچا رہا ہے، 50 فیصد کے قریب مریضوں کے گردے ناکارہ رپورٹ ہوئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیویارک سٹی کے اسپتال میں ماہرین نے ایک تحقیقی رپورٹ تیار کی، مطالعے میں بتایا گیا کہ مذکورہ اسپتال کے تقریباً 50 فیصد کورونا مریض ایسے ہیں جن کے گردے وبا کی لپیٹ میں آنے کے بعد ناکارہ ہوئے، انہیں اس سے قبل گردے کی کوئی بیماری تک لاحق نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے صحتیاب افراد کے بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں

رپورٹ کے مطابق محقیقین نے رواں سال فروری سے مئی تک 4000 کورونا مریضوں پر ریسرچ کی اور مریضوں کا ڈیٹا بھی اکھٹا کیا، اس دوران پتا چلا کے مذکورہ افراد میں سے 46 فیصد کے گردے کام کرنا چھوڑ چکے ہیں۔

تحقیقی مطالعے کے مطابق 46 فیصد میں 82 فیصد وہ مریض تھے جنہیں کبھی گردے کی کوئی شکایت تک نہیں تھی۔ مذکورہ صورت حال کے پیش نظر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کرونا مریضوں کے گردوں کو بھی شدید نقصان پہنچاتا ہے۔

متعلقہ خبریں