جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا سے نمٹنے میں این سی او سی اور احساس پروگرام موثر ہتھیار ثابت ہو رہے ہیں: شبلی فراز

کورونا

اسلام آباد: سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے میں این سی او سی اور احساس پروگرام کامیابی کے دو موثر ہتھیار ثابت ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے محدود وسائل اور صحت کے کمزور نظام کے باوجود جس عزم اور ثابت قدمی سے کورونا کا مقابلہ کیا وہ ان کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جناب عمران خان نے عوام کی جان اور روزگار بچانے کی متوازن پالیسی اختیار کی ہے۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے میں این سی او سی اور احساس پروگرام کامیابی کے دو موثر ہتھیار ثابت ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں