جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

سری لنکا جانے والے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں پہلا کورونا کیس سامنے آگیا

مساجر

لاہور: قومی کرکٹ اسکواڈ کے مساجر ملنگ علی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

قومی ٹیم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکواڈ کے ایک سپورٹ اسٹاف ملنگ علی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ملنگ علی کا ریپڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں 5 روزہ آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ملنگ علی ٹیم جوائن کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

ترجمان کے مطابق 5 روز کے بعد سپورٹ اسٹاف کے رکن کا دوبارہ ریپڈ ٹیسٹ ہوگا تاہم اسکواڈ کے باقی تمام ارکان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں