جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.46 فیصد ہوگئی، آزاد کشمیر سب سے زیادہ متاثر

شرح 7.46

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی مجموعی شرح 7.46 فیصد تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی مجموعی شرح 7.46 فیصد ہو گئی ہے۔ آزاد جموں و کشمیر سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں شرح 11.45 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح بلوچستان میں 7.73، گلگت بلتستان میں 5.23، اسلام آباد میں 8.09 فیصد، خیبر پختونخوا میں 9.85 فیصد، سندھ میں 9.63 فیصد، پنجاب میں 3.95 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 34 ہلاکتیں

کراچی، حیدرآباد، پشاور، ایبٹ آباد، سوات، راولپنڈی، ملتان، لاہور اور فیصل آباد کورونا سے متاثرہ شہروں میں شامل ہیں۔

گزشتہ ایک ہفتے میں تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کی شرح 82 فیصد رہی ہے، جہاں مثبت کیسز کی شرح 1.8 فیصد سے بڑھ کر 3.3 فیصد تک پہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں