جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کورونا: خیبرپختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح 11.7 فیصد ہوگئی

کورونا

پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی، مثبت کیسز کی شرح 11.7 فیصد ہوگئی، پشاور 26 فیصد شرح کے ساتھ سر فہرست ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے 5 اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد جبکہ 11 اضلاع میں 10 فیصد سے زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں کمی نہ آئی، مزید 100 اموات

پشاور میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 26 فیصد ہے، مردان میں 24 فیصد شرح کے ساتھ دوسرے اور لوئر دیر 23 فیصد کیسز کے تیسری نمبر ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق مختلف ہسپتالوں 824 مریض ایچ ڈی یو، 145 آئی سی یو اور 64 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں