جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کورونا ویکسین لگانے والے سیاحوں کو سعودیہ عرب میں داخلے کی اجازت

ٹورسٹ

ریاض: سعودی حکومت نے مسافروں کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے، ٹورسٹ ویزہ رکھنے والے مسافروں کو سعودی عرب آنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

سعودی حکومت کے مطابق یکم اگست سے ٹورسٹ کیٹیگری کا ویزہ رکھنے والے سعودی عرب آسکتے ہیں، کورونا ویکسین لگانے والے مسافروں کو سعودیہ جانے کی اجازت ہوگی۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایرلائنز کو ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موڈرنا ویکسین کو سعودی عرب میں استعمال کرنے کی اجازت

سعوی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کورونا سے متعلق سعودی حکومت کے احکامات پر عمل کرنا ہوگا، خلاف ورزی کرنے پر کارروائی ہوگی۔

متعلقہ خبریں