جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خیبر پختونخوا میں صحافیوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسینیشن کے احکامات جاری

بنیادوں پر کورونا

پشاور : خیبر پختونخوا میں صحافیوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسینیشن کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے جاری بیان میں کہا ہے کہ  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صحافیوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسینیشن کے احکامات جاری کیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج نے انسداد کورونا ویکسین کی 20 لاکھ ڈوزز کا آرڈر دے دیا

انہوں نے کہا کہ پشاور کے صحافیوں کے لئے پشاور پریس کلب میں ویکسینیشن سینٹر کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ صحافی اپنی جانیں خطرہ میں ڈال کر عوام کو آگاہی اور معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ سردست تیس سال کی عمر تک کے صحافیوں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں