جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

کورونا ویکسین؛ ڈبلیو ایچ او نے امید افزا خبر سنادی

ویکسین

عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین رواں برس کے آخر تک آنے کی امید ظاہر کردی۔

عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) کے ایگزیکٹوبورڈ سے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کا کہنا تھا کہ ہمیں ویکسینز کی ضرورت ہے اور قوی امید ہے کہ سال کے آخر تک کورونا ویکسین مل جائے گی۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے زیر نگرانی 9 کورونا ویکسینز پر کام جاری ہے اور رواں برس کے آخر میں ویکیسن آنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کی دستیابی سال دو ہزار اکیس کی آخری سہ ماہی سے قبل ممکن نہیں : ماہرین

کورونا ویکسین بننے پر سال 2021 کے آخر تک عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس ویکسین کی دو ارب خوراکیں دنیا میں تقسیم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کورونا کے باعث اب تک دنیا بھر میں 10 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ساڑھے 3 کروڑ سے زائد ہے۔

متعلقہ خبریں