جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا ویکسین؛ چین میں بندروں کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی

کورونا

بیجنگ: کورونا کو سب سے پہلے شکست دینے والا ملک چین نے ویکسین بنانے کا عمل بھی تیز کردیا، ویکسین کی آزمائش شروع ہوتے ہی بندروں کی قیمتیں آسمان پر جا پہنچیں، چینی حکام نے چودہ ہزار ڈالر پر فی بندر درآمد کرنا شروع کردیے۔

چین میں کورونا سے نمٹنے کیلئے ویکسین کی آزمائش شروع ہونے کے ساتھ ساتھ بندروں کی قیمتیں بھی آسمان پر جا پہنچی ہیں۔

چین میں انسداد کورونا کیلئے بنائی گئی دوا بندروں پر آزمائی جارہی ہے، اس سلسلے میں ایک بندر کی قیمت چودہ ہزار ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

چین میں بندروں پر کورونا ویکسین کی آزمائش کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے یہی وجہ ہے کہ چین میں بندروں کی قلت پڑگئی اور انہیں مہنگے داموں بندر درآمد کرنے پڑ رہے ہیں۔

چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بندروں پر کامیاب تجربے کے بعد یہ ویکسین انسانوں کیلئے استعمال کی جائے گی، یہ ویکسین صرف وائرس سے محفوظ نہیں رکھے گی بلکہ مریضوں کو صحتیاب ہونے میں بھی مدد دے گی۔

متعلقہ خبریں