جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ملازمین کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار

ماتحت عدلیہ کے ملازمین

اسلام آباد : رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے تمام ملازمین کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 30 روز میں ویکسنیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں : ویکسین لگوانے سے انکار پر 6 لیڈی پولیس اہلکار معطل

سرکلر کے مطابق ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ کا ہر افسر اور دیگر ملازمین 30 روز میں ویکسنیشن سرٹیفکیٹ جمع کرائیں۔ خطرناک کورونا وائرس کی وجہ س ملک بھر میں بہت لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ کورونا کے مثبت کیسز اور اس سے متاثرہ افراد کی اموات کی بڑی شرح موجود ہے۔

انسانی زندگی کی حفاظت اور کورونا کے وار کو کم کرنے کے لیے ہائی کورٹ نے اپنے مُلازمین کے لیے فیصلہ کیا ہے۔ مفاد عامہ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ اور مَاتحت عدلیہ کے تمام ملازمین ویکسین لگوائیں گے۔

متعلقہ خبریں