جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

کورونا ویکسین اکتوبر کے مہینے میں مارکیٹ میں آسکتی ہے

کورونا

واشنگٹن: امریکی صدر ٹر مپ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین اگلے مہینے اکتوبر کے مہینے میں مارکیٹ میں آسکتی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس کام میں 2 سے 3 سال لگ سکتے تھے، ہم نے انتہائی کم وقت میں کام کیا، کہا کہ الیکشن تک میری قیادت میں کورونا ویکسین تیار کرلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین بہت محفوظ اورموثر ہے جو جلد مارکیٹ میں لائی جائے گی اور دنیا خوش ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین؛ روس کو بڑی کامیابی حاصل

امریکی صدر نے انتخابی حریف جو بائیڈن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کو ویکسین مخالف بیان پر معافی مانگنی چاہیے، بائیڈن اہل شخص نہیں، وہ امریکا اور اس کی معیشت کو تباہ کر دیں گے۔

متعلقہ خبریں