جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کورونا ویکسین؛ روس کو بڑی کامیابی حاصل

کامیابی روس

ماسکو: روس میں کورونا ویکسین کے دوسرے مرحلے میں کامیابی کے ساتھ کلینکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

روس کا’اسٹیٹ ریسرچ سینٹر آف وائرولوجی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی ویکٹر ‘کورونا ویکسین کے دوسرے مرحلے کا ٹیسٹ کر رہا ہے اور اس میں حصہ لینے والے رضا کاروں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہے۔

روس کے واچ ڈاگ روسپوٹریبنڈزر سربراہ انا پوپووا کا کہنا ہے دوسرے مرحلے میں کامیابی کے ساتھ کلینکل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جن لوگوں نے ویکسین کی خوراک لی ہے انہیں کسی طرح کا مسئلہ نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں