جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کورونا ویکسین کی دستیابی سال دو ہزار اکیس کی آخری سہ ماہی سے قبل ممکن نہیں : ماہرین

سہ ماہی

ٹورنٹو : ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا ویکسین کی دستیابی سال دو ہزار اکیس کی آخری سہ ماہی سے قبل ممکن نہیں ہے، حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس سے مؤثر بچاؤ کی ویکسین کی عام افراد تک رسائی اگلے سال کی چوتھی سہ ماہی تک ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یو اے ای حکومت نے کورونا ویکسین استعمال کرنے کا حکم دیدیا

ویکسینولوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ ماہرین کی رائے پر کی گئی تحقیق میں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ کسی موثر ویکسین کی تیاری اور اس کی دستیابی تک حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں