جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا وائرس : ملک بھر میں مزید 11 افراد زندگی سے محروم

مزید 11

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا سے مزید 11 اموات ہوگئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 25 ہزار 215 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہزار 425 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں آگاہی ویک برائے کورونا ایس او پیز اور ویکسینیشن کا دورانیہ تک بڑھا دیا گیا

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہزار 939 ہوگئی، جبکہ اب تک 9 لاکھ 98 ہزار 609 کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 65 فیصد رہی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 53 ہزار 623 فعال کیسز ہیں۔

متعلقہ خبریں