جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کرونا وائرس : چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 143 افراد ہلاک

بیجنگ : چین میں کرونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک سو تینتالیس افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلک وائرس سے مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار پانچ سو چھبیس ہوگئی۔

چین میں کرونا وائرس کے متاثرین بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ وائرس نے اب پیرا میڈیکل اسٹاف کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔ سترہ سو کے قریب پیرا میڈیکل اسٹاف وائرس کا بچاؤ کرتے کرتے خود شکار ہوگئے، جن میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی ادارہ صحت کی خصوصی ٹیم چین پہنچ چکی ہے۔ ٹیم چین میں کرونا وائرس کی وباء سے متعلق تحقیقات کرے گی۔ عالمی ادارہ صحت میں روز کی بنیاد پر وائرس سے بچاؤ پر بحث کی جاتی ہے۔

چینی صدر نے اسپتالوں کا کنٹرول فوج کے حوالےکردیا ہے۔ صدر شی چن پنگ نے مریضوں کی عیادت کے لیے اسپتال کا دورہ بھی کیا۔ تیزی سے پھیلتے وائرس نے دنیا بھر میں خوف اور تشویش کی فضاء قائم کردی ہے۔

چینی حکام نے رشتہ ازدواج میں بندھنے والے شہریوں کو شادی کی تاریخیں ملتوی کرنے اور مرنے والوں کی آخری رسومات بھی چھوٹی سطح پر کی ہدایت کی ہے۔

چین کے شہر ہوانگ گوانگ میں طبی سامان کی قلت ہوگئی۔ تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند کردیے گئے ہیں۔

چین کی اعلیٰ قیادت نے مہلک کرونا وائرس پھیلنے سے متعلق ردعمل دینے میں کوتاہیوں اور خامیوں کو تسلیم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں