جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کورونا وائرس : انڈونیشیاء میں آکسیجن ختم ہونے کے باعث 63 مریض ہلاک

آکسیجن ختم ہونے

جکارتہ : انڈونیشیاء میں آکسیجن ختم ہونے کے باعث گزشتہ دو دنوں میں 63 مریض ہلاک ہوگئے۔

انڈونیشیاء میں حکومت کوششوں کے باوجود کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، جس نے صحت کے نظام کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں ویکسین کی بجائے نمک ملے پانی کے انجکشن لگادیئے گئے

کورونا کی وجہ سے ملک بھر میں آکسیجن کی فی دن طلب بڑھ کر 800 میٹرک ٹن تک پہنچ چکی ہے۔ جاوا کے سارڈ جیتو اسپتال میں آکسیجن ختم ہونے کے باعث گزشتہ دو دنوں میں 63 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکومت نے آکسیجن کی قلت ختم کرنے کے لیے گیس انڈسٹری کو طبی آکسیجن کی پیداوار بڑھانے کا کہہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں