جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

کورونا وائرس؛ اب انسانوں کی جگہ روبوٹ کافی بنانے لگے

روبوٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نے دنیا بھر میں ہر کاروبار کو متاثر کرکے رکھ دیا ہے اور اب اسی وجہ سے دنیا بھر میں حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی بھی کی جارہی ہے۔

حال ہی میں جنوبی کوریا کے ایک کیفے میں آنے والے صارفین سے آرڈر لینے اور آرڈر سرو کرنے کے لیے روبوٹ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ روبوٹ کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی دوری اختیار کرنے کے حوالے سے کافی مددگار ثابت ہورہے ہیں۔

یہ روبوٹس کافی بنانے والے ربوٹک بازو کا استعمال کرتے ہوئے 60 مختلف قسم کی کافی بناکر اسے صارفین کو ان کی ٹیبلز پر پیش کرنے کا کام کرتے ہیں۔

دوسری جانب ان روبوٹ میں خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی بھی موجود ہے جس کی وجہ سے وہ پورے کیفے میں آرام سے صارفین کو ان کے آرڈرز ٹیبلز پر پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں