جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

کورونا وائرس؛ اب ریسٹورینٹس میں روبوٹ سروس کا آغاز

روبوٹ

ماستریخت: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث اب مختلف ریسٹورینٹس میں ویٹرز کے بجائے روبوٹ سروس کو ترجیح دی جارہی ہے۔

اسی ضمن میں حال ہی میں حفاظتی اقدام کے پیشِ نظر نیدرلینڈ کے شہر ماستریخت میں بھی کچھ ہوٹلز میں تمام کاموں کے لیے روبوٹ سروس استعمال کی جارہی ہے۔

غیر ملکی خبر عساں ادارے کے مطابق داداوان ریسٹورینٹ سمیت مختلف ہوٹلز میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام کام روبوٹ کی مدد سے کیے جارہے ہیں جیسے صاف صفائی، کھانا پیش کرنا، یا پھر صارفین کو خوش آمدید کہنا، ہینڈ سینی ٹائز کروانا۔

داداوان ریسٹورینٹ میں تین روبوٹس سے کام لیا جارہا ہے جو ہر صارف کی ٹیبل پر آرڈر لے کر 20 سیکنڈ تک کھڑا ہوتا ہے اور پھر آرڈر پورا کرنے کے بعد پلٹ جاتا ہے۔

تاہم مذکورہ ریسٹورینٹ میں خواتین اور مرد حضرات کے لیے علیحدہ علیحدہ روبوٹ کا تعین کیا گیا ہے۔

ریسٹورینٹ کے مالک ٹائمر اور ریموٹ کا کہنا ہے کہ ہم اس کا استعمال ان حالات میں کافی محفوظ سمجھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں