جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا وائرس: بلوچستان میں 82 نئے کیسز سامنے آگئے

کیسز سامنے

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کا رجحان برقرار ہے، 82 نئے کیسز سامنے آگئے۔

محکمہ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے کے گیارہ اضلاع سے کورونا کے بیاسی نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 13،483 ہوگئی ہے۔

کورونا کے باعث جاں بحق افراد کی کل تعداد 145 تک پہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں