جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کورونا وائرس؛ بین ڈنک نے آن لائن کوچنگ شروع کردی

بین

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے والے بین ڈنک ان دنوں آئسولیشن میں ہیں اور انہوں نے خود کو مصروف رکھنے کے لیے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

جارح مزاج بلے باز ببن ڈنک آن لائن کوچنگ کے ذریعے نوجوانوں کی رہنمائی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آن لائن کوچنگ سے وقت بھی کٹ جاتا ہے اور دوسروں کو بھی کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

ڈنک کا کہنا تھا کہ کورونا ایک عالمی وبا ہے، ہمیں موجودہ صورت حال سے نکلنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

بین ڈنک نے کہا کہ ہمیں اپنی جگہ پر رہتے ہوئے ان تمام لوگوں پر اعتماد کرنا ہے جو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں یہ مرض اب شدت اختیار کرتاجارہے، پاکستان سے واپسی پر 9 روز ہوچکے ہیں، چند دن مزید تنہائی میں رہ کر خود اور دوسروں کو محفوظ بنانے کی کوشش کررہا ہوں۔

متعلقہ خبریں