جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ابوظہبی سے پاکستان آنے والے 100 سے زائد مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

100 سے زائد مسافروں

اسلام آباد : ابوظہبی سے پاکستان آنے والے 100 سے زائد مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ابوظہبی سے آنے والی پرواز کے مسافروں میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آگئے۔ پرواز ای وائے 321 کے 100 سے زائد مسافروں میں وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے لاک ڈاؤن میں نرمی، رمضان المبارک کے دوران کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ

پرواز 28 اپریل کو 200 سے زائد مسافروں کو ابوظہبی سے لے کر اسلام آباد پہنچی تھی۔ ایئرپورٹ پر تمام مسافروں کی جدید خودکار اسکینر کے ذریعے اسکریننگ بھی کی گئی تھی۔

ایس او پی کے تحت محکمہ صحت کی ٹیم نے تمام مسافروں کو قرنطینہ منتقل کردیا تھا۔ قرنطینہ کے دوران مسافروں کے سوئپ ٹیسٹ این آئی ایچ بھجوائے گئے تھے، جن میں سو سے زائد کی ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

متعلقہ خبریں