جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

کورونا وائرس : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 17 سال کی کم ترین سطح پر آگئ

17 سال

ویانا : بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت 17 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 6 فیصد کی کمی ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے سبب عالمی منڈی میں معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ خام تیل کی طلب میں بھی کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس سے ہوا بازی کی عالمی صنعت کو بڑے پیمانے پر نقصان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 30 ڈالر فی بیرل تھی جو مزید کم ہو کر اب 17 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

اس طرح ایک ماہ کے دوران خام تیل کی قیمت میں 53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی امکان ہے۔

متعلقہ خبریں