جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا وائرس؛ متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں تک اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ

شفقت

اسلام آباد: شفقت محمود کا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں تک اسکولز 28 اپریل تک بند رہیں گے، 28 اپریل کے بعد صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ این سی او سی اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم و صحت شامل ہوئے، طلبا کے امتحانات پر بھی مشاورت ہوئی۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں کلاسز تک اسکول 28 اپریل تک بند رہیں گے، سندھ نے بھی یکم سے آٹھویں جماعت تک کلاسز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ 28 اپریل کے بعد صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی ہڑھیں: تعلیمی ادارے کھلے رکھنے ہیں یا بند، این سی او سی کا اجلاس آج ہوگا

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ 9، 10، 11 اور 12 ویں کی کلاسز سخت ایس او پیز کے ساتھ ہوں گی، پنجاب نے 4 مئی کو امتحانات کا اعلان کررکھا ہے جسے آگے بڑھایا جائے گا۔ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹی بند اور آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی، یونیورسٹیوں میں داخلے بھی تاخیر سے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اے اور او لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نویں سے 12 ویں تک کلاسز 19 اپریل سے شروع ہوں گی، سندھ نے بھی آٹھویں جماعت تک کلاسز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں