جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

کورونا وائرس؛ ڈھائی ماہ وینٹی لیٹر پر رہنے والا برطانوی پائلٹ صحتیاب

کورونا

 ڈھائی مہینے تک وینٹی لیٹر پر رہنے والا کورونا مریض شفایاب ہوگیا، برطانوی پائلٹ کمیرون نے نئی زندگی ملنے پر ویتنامی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پائلٹ کیمرون کو 18 مارچ کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال لایا گیا جہاں وہ 68 دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلارہا۔

کیمرون کی حالت تیزی سے بگڑی اور ان کے پھیپھڑوں کے علاوہ جگر اور گردوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا لیکن ڈھائی مہینے تک وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد ان کی طبیعت بحال ہونے لگی۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بیوی کو اپارٹمنٹ سے نیچے پھینک دیا

کیمرون کے مطابق میرے زندہ بچنے کے امکانات صرف 10 فی صد تھے اور خاندان میری تابوت میں برطانیہ واپسی کا منتظر تھا لیکن ڈاکٹرز کی انتھک محنت اور کوششوں سے وہ صحتیاب ہوگئے۔

ویتنام میں اسپتال حکام کے مطابق انہیں جلد برطانیہ روانہ کردیا جائے گا، ویتنام میں سخت اقدامات کی بدولت چند سو افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور گنتی کے مریضوں کو وینٹی لیٹر سپورٹ فراہم کی گئی۔

ویتنام میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں وینٹر لیٹر پر موجود کوئی بھی مریض موت کے منہ میں نہیں گیا۔

متعلقہ خبریں