جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کورونا وائرس؛ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت میں کرانا آئی سی سی کیلئے چیلنج بن گیا

کورونا بھارت

بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی فکر لاحق ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے اگلے چند روز میں وفد بھارت بھجوانا ہے تاکہ میچز کے وینیوز سمیت دوسرے اہم بنیادی امورز کا جائزہ لیا جائے۔

آئی سی سی کے لیے سب سے بڑا چیلنج ٹیموں، براڈکاسٹرز اور دوسرے ضروری اسٹاف کی صحت کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ایک دن کورونا کے 3 لاکھ 15 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

بھارت کا دورہ کرنے والا وفد رپورٹ تیار کرکے ممبر ممالک کے ساتھ شیئر کرے گا جس کی روشنی میں اگلے لائحہ عمل طے کیے جائیں گے۔

واضح رہے بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں بھارت میں کھیلا جانا ہے۔

متعلقہ خبریں