جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

کورونا وائرس؛ ہالی وڈ فلموں کی ریلیز تاخیر کا شکار

کورونا

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ہالی وڈ فلموں کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

بھاری بجٹ کی فلم ‘مولان’ کی ریلیز غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ہے جب کہ ‘اسٹار وارز’ اور ‘ایواٹر’ ایک سال کی تاخیر سے ریلیز کی جائیں گی۔

فلم ‘مولان’ کی ریلیز اس سے پہلے بھی دو بار ملتوی کی جاچکی ہے جب کہ نئی تاریخوں کے حساب سے ‘ایواٹر’ کا سیکوئیل 2021 کے بجائے دسمبر 2022 میں اور ‘اسٹاروارز’ کی دسویں قسط 2022 کے بجائے 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ فلم ’ٹاپ گن 2‘ کی جھلکیاں جاری

فلم کے ڈائریکٹر، معاون پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر جیمز کیمیرون کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث لاس اینجلس میں اسپیشل ایفیکٹس کا کام ابھی شروع نہیں ہوا اور یہی وجہ ہے کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ متاثر ہوئی۔

دوسری جانب ڈزنی کی فلم ‘دی بلیک وڈو’ کی ریلیز بھی تاخیر کے بعد رواں سال نومبر میں متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں