جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

کورونا وائرس؛ انڈونیشیا کی سرکاری ائیر لائن نے بھی ماسک پہن لیا

طیارے ماسک

جکارتا: عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے انڈونیشیا کی سرکاری ائیر لائن نے بھی ماسک پہن لیے۔

گرودا انڈونیشیا نے اپنے طیاروں کے آگے نیلے رنک کا ماسک پینٹ کیا ہے تاکہ اس سے حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی مہم ‘آؤ ماسک پہنتے ہیں’ کو حمایت حاصل ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: ماسک نہ پہننے پر پولیس نے بکرے کو گرفتار کرلیا

یہ طیارے ملکی پرواز کے ساتھ ساتھ غیر ملکی پرواز سنگاپور اور جاپان میں خدمات فراہم کرتے ہیں۔

گروڈا انڈونیشیا کے 5 طیاروں پر 60 لوگوں نے مل کر 120 گھنٹوں میں یہ ماسک پینٹ کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں