جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا وائرس سے 156 ممالک متاثر، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد انیس ہزار ہوگئی

چین سے اٹھنے والی موت کی کالی آندھی نے اب دنیا کے ایک سو چھپن ممالک کو اپنی پلیٹ میں لے لیا۔ دنیا میں مجموعی طور پر انیس ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار کے قریب پہنچ گئی.

دنیا بھر میں مہلک وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 743 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 6820 ہوگئی، جبکہ مریضوں کی تعداد انہتر ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

اسپین میں مزید 680 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد تعداد 2991 ہوگئی۔ امریکا میں مزید 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 482 ہوگئی۔

ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 122 افراد جاں بحق ہوگئے، جہاں مجموعی تعداد 1934 ہوگئی۔ برطانیہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 87 افراد جاں بحق ہوئے اور تعداد 422 تک پہنچ گئی۔

جرمنی میں مزید 36 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد تعداد 159 ہوگئی، جنوبی کوریا میں بھی مزید 9 افراد جاں بحق ہوئے، تعداد 120 ہوگئی۔

بیلجئیم میں مزید 34 افراد جاں بحق ہوئے، مجموعی تعداد 122 ہوگئی۔ بھارت میں مزید 1 شخص جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد تعداد 11 ہوگئی۔

ترکی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد تعداد 44 ہوگئی۔ جاپان میں بھی ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، جہاں مرنے والوں کی تعداد 43 ہوگئی۔

انڈونیشیا میں مزید 6 افراد جاں بحق ہونے کے بعد مجموعی تعداد 55 ہوگئی۔ آسٹریلیا میں مزید ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مجموعی تعداد 8 ہوگئی، جبکہ سعودیہ میں بھی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوگئی۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوری سدباب نہیں کیا گیا تو ہلاکتیں ہزاروں سے لاکھوں اور لاکھوں سے کروڑوں تک جاسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں