جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 545 کو متاثر کردیا، 6 افراد جاں بحق

مزید 545

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 545 کیسز سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 808 ٹیسٹ کیئے گئے، جس کے ذریعے مزید 545 کیسز سامنے آگئے، جبکہ مزید 6 افراد زندگی سے محروم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : 8 افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد ضلع مٹیاری کے دو کالجوں کو بند کردیا گیا

‏ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 6 ہزار 66 ہے، اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 399 اور کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 634 ہوگئی ہے۔ اب تک 2 لاکھ 91 ہزار 169 کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں