جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کورونا وائرس سے نوجوانوں کی بھی بڑی تعداد متاثر ہونے لگی ہے : عالمی ادارہ صحت

نوجوانوں کی بھی بڑی

نیو یارک : عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے اب نوجوانوں کی بھی بڑی تعداد متاثر ہورہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے دنیا بھر میں بڑھتے کورونا مریضوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے باون لاکھ سے زائد نئے مریض ریکارڈ کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا کا قہر جاری، مزید ایک سو اڑتالیس افراد جان سے گئے

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے اب نوجوانوں کی بھی بڑی تعداد متاثر ہورہی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد چودہ کروڑ سے بڑھ چکی ہے، جبکہ مہلک وائرس نے 30 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد کو ہلاک بھی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں