جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

دنیا کی نسبت پاکستان میں کورونا وائرس زیادہ بڑھ رہا ہے : مراد علی شاہ

دنیا کی نسبت

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ دنیا کی نسبت ہمارے ہاں کورونا وائرس زیادہ بڑھ رہا ہے، ہمارے ہاں 87 فیصد کیسز بڑھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج 783 کیسز میں سے 342 کورونا کے کیسز صوبے بھر میں ہوگئے ہیں، ان میں 273 زائرین سکھر اور 7 لاڑکانہ، ایک جیکب آباد، 2 گھوٹکی، 6 نواب شاہ اور ایک دادو میں ہیں، کراچی میں 342 اور حیدرآباد میں 151 کیسز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ سندھ کا جمعے کے اجتماعات کی تمام ایف آئی آر واپس لینے کا حکم

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ یکم اپریل کو سندھ میں 367 کیسز اور کل 2 اپریل کو 40 کیسز سامنے آئے، 438 کیسز مقامی ٹرانسمیشن کے ہیں، دنیا کی نسبت ہمارے ہاں کورونا وائرس زیادہ بڑھ رہا ہے، ہمارے ہاں 87 فیصد کیسز بڑھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت ہی کم ٹیسٹ کئے ہیں، اگر یہ ٹیسٹ بڑھائے جائیں تو شاید بہت زیادہ کیسز ظاہر ہوں، ہمیں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانا ہوگی اور کورونا کے پھیلاﺅ کو کم کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں