جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میں کورونا وائرس 14 افراد کی جان لے گیا

14 افراد

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس نے 14 افراد کی زندگیاں لے گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ہونے والے 28 ہزار 916 ٹیسٹ کے نتیجے میں مزید 615 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا نے اس بار 14 افراد کی جان لے لی ہے، جبکہ 471 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا: کورونا سے بچاؤ کے ماسک بنانے والی کمپنی کے ملازمین وائرس کے شکار

کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 463 اور جاں بحق افراد کی تعداد  6 ہزار 601 ہوگئی، جبکہ اب تک 3 لاکھ 20 ہزار 463 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ملک بھر میں وباء کے فعال مریضوں کی تعداد 8 ہزار 782 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 756، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 14، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 427، بلوچستان میں 15 ہزار 577، اسلام آباد میں 17 ہزار 526، آزاد کشمیر میں 3 ہزار 198 اور گلگت بلتستان میں 3 ہزار 965 افراد کو شکار بنا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں