جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 161 افراد زندگی سے محروم

مزید 161 افراد

اسلام آباد : ملک میں ایک دن کی معمولی کمی کے بعد کورونا نے مزید 161 افراد کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 37 ہزار 587 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 3 ہزار 377 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 161 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں کورونا سے مزید تین ہزار 689 ہلاکتیں

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہزار 310 ہوگئی، جبکہ اب تک 8 لاکھ 37 ہزار 523 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 89 فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں