جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

شمالی کوریا میں کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں 21 افراد ہلاک

21 افراد

پیانگ یانگ : شمالی کوریا میں کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

شمالی کوریا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب تک 5 لاکھ 24 ہزار 440 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ 27 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، مگر ان ہلاکتوں میں سے 21 افراد کی موت گزشتہ روز رپورٹ ہوئی۔ جو اب تک کی سب سے بڑی ہلاکت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فوج کو اپنی طاقت میں اضافہ کرنا ہوگا : شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ

اس وقت ملک بھر میں 2 لاکھ 80 ہزار 810 افراد قرنطینہ میں ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے اور شہریوں پر سختی کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں