جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا وائرس سے مزید 27 افراد کی موت

مزید 27 افراد

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد موت کا شکار ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 70 ہزار 389 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں سات ہزار 963 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کا قہر جاری، ریکارڈ آٹھ ہزار 183 کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہزار 219 ہوگئی، جبکہ اب تک 14 لاکھ 10 ہزار 33 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11 اشارعیہ 31 فیصد رہی، ایک ہزار 375 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں