جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 5 جانیں چلی گئیں

مزید 5

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ملک میں کورونا وائرس کیسز میں نمایاں کمی آگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 213 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ لاکھ پچاس ہزار سے متجاوز

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 849 ہوگئی، جبکہ اموات کی مجوعی تعداد 6 ہزار 294 ہوچکی ہے۔

ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد صرف 8 ہزار 878 ہے۔ اب تک دو لاکھ 80 ہزار 682 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں