جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 94 ہزار سے زائد ہوگئیں

94 ہزار

نیو یارک : امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں نہ رک سکیں، جہاں کورونا سے 94 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

امریکا میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 94 ہزار 9 سو سے زائد افراد جان گنوا بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس : سعودی عرب کا عیدالفطر کی نماز مساجد میں نہ پڑھانے کا فیصلہ

موذی مرض سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 93 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکا کے اسپتالوں میں 11 لاکھ 27 ہزار 286 مریض زیرِ علاج ہیں، جبکہ 17 ہزار 815 کی حالت تشویش ناک ہے۔ 3 لاکھ 70 ہزار آٹھ سو سے زائد کورونا مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں