جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا وائرس؛ کراچی میں مزید پانچ علاقوں میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

لاک

کراچی: کورونا وائرس کے پیش نظر ڈسٹرک سینٹرل کے بعد ڈسٹرک ویسٹ کے مختلف علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، دوسری جانب ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کاروباری علاقوں میں بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

کراچی میں کورونا کے وار جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر پانچ سب ڈویژن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا۔

لاک ڈاؤن کا نفاذ تیئس رہائشی یونٹس پر کیا گیا ہے، سب ڈویژن بلدیہ میں اسلام نگر یوسی نمبر تین، سعید آباد یوسی پانچ اور مہاجر کیمپ یوسی سات کے رہائشی یونٹ شامل ہیں، سب ڈویژن گڈاپ میں یوسی سونگل نمبر پانچ، معمار آباد نمبر چھ اور یوسف گوٹھ یوس نمبر سات شامل ہیں، سب ڈویژن کیماڑی میں یوسی تین کیماڑی کا رہائشی یونٹ شامل ہیں، سب ڈویژن اورنگی ٹاون داتا نگر یوسی گیارہ اور یوسی تین حنیف آباد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس؛ کراچی کے مزید 13 علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

سب ڈویژن سائٹ میں یوسی ایک پاک کالونی، یوسی چار میٹرول فور، یوسی پانچ باوانی چالی اور یوسی چھ فرنٹئیر کالونی شامل ہیں، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 18 دسمبر تک نافذ رہے گا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر گلبرک نے کارروائی کرکے حسین آباد فوڈ اسٹریٹ پر 6 ریسٹورنٹ سیل کردیئے، جوہرآباد میں 25 چائے کیفے سیل کردیئے گئے، اسسٹنٹ کشمنر کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

متعلقہ خبریں