جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کورونا وائرس؛ مانچسٹر سٹی کے کوچ گورڈیولا کی والدہ انتقال کرگئیں

کوچ

میڈرڈ: اسپین میں کورونا کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری، فٹبال ورلڈ کے کامیاب ترین کوچ جوزف پیپ گورڈیولا کی والدہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

انگلش پریمئر لیگ کی دفاعی چیمپین ٹیم مانچسٹر سٹی کے کوچ گورڈیولا نے چند روز قبل کورونا وائرس فنڈ میں ایک میلین یورو عطیہ کیا تھا۔

گورڈیولا کی والدہ بیاسی سالہ ڈولا رسالا کو ایک ہفتہ قبل کورونا کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا لیکن وہ مہلک وائرس کا شکار بن گئی اور انتقال کرگئیں۔

مانچسٹر سٹی اور یورپیئن فٹبال حلقوں نے جوزف پیپ گورڈیولا کی والدہ کے انتقال پر اظہار رنج و غم کیا ہے۔

اسپین اس وقت دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں سب سے آگے ہے، اب تک اسپین میں اس مہلک بیماری سے ہلاک ہونے والون کی تعداد تیرا ہزار سے زائد ہے۔

متعلقہ خبریں