جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کورونا وائرس؛ محمد حفیظ کی نئی ٹیسٹ رپورٹ سامنے آگئی

محمد

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے کرونا ٹیسٹ کی نئی رپورٹ منفی آگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ رپورٹس شیئر کی گئی تھیں، جس میں محمد حفیظ کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن انہوں نے اپنی تسلی کے لیے ازخود ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹر نے ٹوئٹ کیا کہ گزشتہ روز پی سی بی کے کرونا ٹیسٹ میں میرا رزلٹ مثبت آیا تھا، اپنی تسلی کے لیے اپنا اور اپنی فیملی کا پرائیویٹ لیب سے ٹیسٹ کرایا، الحمدللہ میرا پرائیویٹ لیب سے کرایا ہوا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔ محمد حفیظ نے دعا کی کہ اللہ تمام لوگوں کو محفوظ رکھے۔

قبل ازیں ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا تھا کہ وہ بلکل صحت مند ہیں اور احتیاط کے طور پر خود کو ایک کمرے تک محدود کردیا ہے، گزشتہ دو ہفتوں سے فٹنس پرکام کررہا ہوں۔

متعلقہ خبریں