جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کورونا وائرس: ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی

کورونا

اسلام آباد: گذشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان بھر کورونا وبا کے 548 نئے کیسز اور5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جس کے بعد مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 371 ہوگئی۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 548 نئے کیسز اور مزید 5 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 371 جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار370 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ ایک روز میں 29 ہزار534 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 31 ہزار404، پنجاب میں 97 ہزار533 اورخیبرپختونخوا 36 ہزار823 تعداد ہے۔

اسلام آباد میں 15 ہزار832 اوربلوچستان میں 13 ہزار282، آزاد کشمیر2 ہزار366 اورگلگت میں 3131 تعداد ہوگئی۔

متعلقہ خبریں